• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاملہ لومیرج یا تعلقات کا ہے اور ٹھپہ اسلام پر لگادیا جاتا ہے، حافظ طاہر اشرفی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلام میں جبر ہے ہی نہیں تو یہ الزام کیوں لگایا جاتا ہے کہ جبری مسلمان کیا گیا، یہ معاملہ لو میرج یا تعلقات کا ہے اور ٹھپہ اسلام پر لگادیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام جبری تبدیلی مذہب کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کے موضوع پر بات کرنا آسان نہیں ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ جبری مسلمان ہونے والی بچیوں کا ثبوت پیش کیا جائے، کوئی بھی بچی جبری مسلمان ہوئی اور شادی ہوئی تو میں بچیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر مسلم کی بیٹی کا تحفظ مجھے اپنی بیٹی سے زیادہ عزیز ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کا آئین، قانون اور مذہب سب کو برابر جینے کا حق دیتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید