• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کار سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ، 10 افراد زخمی

کراچی (نیوز ڈیسک) ا مریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے 10افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس چیف سیم ٹیلر نے بتایا کہ گہرے نیلے رنگ کی گاڑی نے جائے وقوعہ پر رفتار ہلکی کی اور چاروں شیشے نیچے کیے، ممکنہ طور پر اسی گاڑی میں 4 مسلح ملزمان تھے۔پولیس چیف نے کہا کہ ملزمان نے گاڑی کے چاروں اطراف سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، یہ واردات گزشتہ روز شام 3بجکر 43منٹ پر ہوئی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عمریں 20سے 35سال کے درمیان ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے منشیات بھی برآمد کیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کے وقت وہاں منشیات کی خرید و فروخت جاری تھی۔پولیس چیف نے کہا کہ اپنے 34 سالہ کیریئر میں انہوں نے کسی ایسے کیس پر کام نہیں کیا جس میں اتنے سارے لوگوں پر ایک ساتھ فائرنگ کی گئی ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید