• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خام مال کی کلیئرنس میں تاخیر، انڈس موٹرز کا یکم تا 14 فروری پلانٹ بند رکھنے کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خام مال کی کلیئرنس میں تاخیر کے باعث انڈس موٹرز کمپنی نے یکم فروری سے 14فروری تک پلانٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کمپنی نے اپنا پلانٹ دو ہفتوں کے لئے بند رکھے گی، انڈس موٹرز کے ساتھ اس کے وینڈرز بھی یکم فروری سے 14فروری تک پیداوار بند رکھیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انڈس موٹرز کمپنی 15 فروری سے سنگل شفٹ میں پیداوار کا آغاز کرے گی،کمپنی کا کہنا ہے کہ کنسائمنٹ کی کلیئرنس میں تاخیر کے باعث خام مال کی قلت کے پیش نظر پیداوار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید