• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، عالم دین پولیس اسٹیشن سے لاپتہ

سرینگر (کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کئی علاقوں میں بھارتی فوج نے تلاشی آپر یشن جاری رکھا ،ضلع کولگام میں ایک عالم دین پولیس سٹیشن سے لاپتہ ہوگئے ہیںجبکہ سوپور سے ایک شخص کی لاش برآمدکی گئی،کے پی آئی کے مطابق مقبوضہ ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید سردی کے باوجود قابض فوج نے تلاشی آپریشن جاری رکھا اس دوران کئی مقامات پر لوگوں کی شناختی پریڈ کرائی گئی علاوہ ازیں عالم دین مفتی نذیر احمد ڈار کولگام ضلع کے علاقے بہی باغ میں واقع پولیس سٹیشن سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔مفتی نذیر کے بھائی نے بتایا کہ 27 جنوری کوبہی باغ پولیس سٹیشن نے میرے بھائی کو اپنے اسکول کی کچھ دستاویزات جمع کرانے کے لیے تھانے پربلایا اور وہ مذکورہ دستاویزات کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اسٹیشن پر انہیں غیر ضروری طور پر اگلے دن یعنی 28 جنوری 2023کو مزید دستاویزات لانے کا حکم دیاگیا۔

ملک بھر سے سے مزید