• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو کے قطرے 13 فروری سے پلانے کیلئے حکمت عملی وضع

لاہور ( جنرل رپورٹر ) شہر میں پیر کے روز پولیو کے دوماحولیاتی نمونوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لاہور اور فیصل آباد ڈویژن کے علاوہ 13 فروری سے راولپنڈی، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔اس سال جنوری میں لاہور کے علاقوں گلشن راوی اور ملتان روڈ کے مقامات پر ماحولیاتی نمونوں کےٹیسٹ کےمثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ لاہور میں پانچ سال سے کم عمر کے 70 ہزار ایسے بچے ہیں جن کا تعلق زیادہ خطرات سے دوچار اور نقل مکانی و ہجرت کرنے والی آبادی سے ہے۔ پنجاب کے زیادہ خطرات سے دوچار تین بڑے اضلاع ، لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں خطرات سے دوچار کل 513004 بچوں میں سے 206,644 بچے موجود ہیں۔