• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں محنت کشوں کے استحصال میں اضافہ ہوا، اے ڈبلیو پی

لیڈز (پ ر) عوامی ورکرز پارٹی حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں، ایندھن، خوراک کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی مذمت کرتی ہے۔ موجودہ معاشی و سیاسی بحران اور افراتفری کی صورتحال حکومت کی کوتاہ اندیش پالیسیوں اور اپوزیشن کے درمیان اقتدار کی کشمکش کا براہ راست نتیجہ ہے۔ ملکی محنت کش طبقات کے استحصال اور سماجی طبقاتی فرق میں اضافہ ہوا ہے۔ دفاعی اخراجات میں فوری اور قابل ذکر کٹوتی سمیت ایک فیصد ملک پر مسلط حکمران اشرافیہ، سول و فوجی افسروں، ججوں، جاگیرداروں کی آمدنی پر خاطر خواہ ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی کی فیڈرل کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں الیٹ کلاس کی سابق اور موجودہ حکومتوں کی کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دونوں انتخابی فائدے کیلئے غلط پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں۔ عوامی ورکرز پارٹی کے رہنمائوں نے وفاقی اور صو بائی حکومتوں کی گندم کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کیا موجودہ معاشی و سیاسی بحران اور افراتفری کی صورتحال حکومت کی کوتاہ اندیش پالیسیوں اور اپوزیشن کے درمیان اقتدار کی کشمکش کا براہ راست نتیجہ ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی سمجھتی ہے کہ عالمی سرمایہ داری نظام ، کارپوریٹ منافع خوری اور اجارہ داری کے مفادات ان تمام بحرانوں کی ذمہ دار ہے، جس کی وجہ سے محنت کش طبقات کا استحصال اور سماجی طبقاتی فرق مین اضافہ ہوا ہے۔ مزید یہ کہ سرمایہ داری کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں جس کی وجہ سے گزشتہ سال شدید سیلاب نے گلگت بلتستان سے لے کر سندھ، بلوچستان اور سرائیکی وسیب تک تباہی پھیلائی ، انفراسٹرکچر اور خوراک اورفصلیں تباہ ہوئیں جس نے موجودہ بحران میں شدت پیدا کی۔ پارٹی نے معروف ترقی پسند سیاستدان اور وکیل لالہ لطیف آفریدی کے قتل پر بھی دکھ کا اظہار کیا اور ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
یورپ سے سے مزید