• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: طالبہ نے ہوا صاف کرنے والا ’’بیگ پیک‘‘ بنالیا

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی اسکول کی1 2 سالہ ذہین طالبہ نے ایک ’’بیگ پیک‘‘ بنایا ہے جو نہ صرف پہننے والے کے اطراف کی ہوا کو صاف کرکے خارج کرتا رہتا ہے بلکہ شمسی توانائی سے کام کرتا ہے۔ ایلینور وڈز نے یہ ڈیزائن ایک انجنیئرنگ مقابلے کے لیے تیار کیا ہے تاہم اس کی تحریک ان کی بیمار والدہ ہیں جو دمے کی مریضہ ہے اور معمولی آلودہ ہوا میں بھی پریشان ہوجاتی ہیں۔ اس بیگ کے اندر ائرفلٹر، پنکھے اور ایک ڈائنیمو بھی نصب ہے۔ اس ایجاد سے دنیا بھر کے کروڑوں افراد مستفید ہوسکیں گے۔اس ایجاد کو انعام ملنے پر ایلینور نے خوشی سے کہا کہ ’’یہ بیک پیک ہوا فلٹر کرنے میں مدد کرے گا کیونکہ میرے کچھ دوست اور اہلِ خانہ کے افراد دمے اور سانس کے مسائل کے شکار ہیں‘‘۔اس مقابلے کا نام ’’بیک پیک ٹو دی فیوچر کمپیٹیشن‘‘ ہے جس کے تحت 13برس تک کے طلبا وطالبات سے کسی سائنسی تصوریا ایجاد سے وابستہ بیگ ڈیزائن کرنا ہوتا ہے۔ برطانیہ میں پورے ملک کی سطح پر یہ مقابلہ منعقد ہوتا ہے جس میں سیکڑوں بچے شریک ہوتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید