• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے کرنا ہوگا، جے یو آئی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پشاور مسجد میں دھماکہ بدترین دہشت گردی اور ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع راولپنڈی کے امیر ڈاکٹر ضیاء الرحمان‘ ترجمان ضیاء اللہ خان‘ جنرل سیکرٹری ارشد عباسی‘ مولانا ظہیر الدین امازئی‘ مفتی عبدالرحمان توکلی، مولانا محبوب الرحمان قریشی‘ پروفیسر زبیر عباسی‘ قاری کرامت الرحمان اور دیگر نے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کا مقابلہ قومی اتحاد سے کیا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعاکی۔
اسلام آباد سے مزید