• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا خط شبلی فراز نے ایوانِ صدر پہنچا دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا صدرِ مملکت عارف علوی کو لکھا گیا خط پارٹی کے سینر رہنما شبلی فراز نے ایوانِ صدر پہنچا دیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے 29 جنوری کے اجلاس کی متفقہ قرارداد بھی بھجوائی گئی ہے۔

انتخابات کی تاریخ کے تعین سے متعلق گورنرخیبرپختونخوا کی گفتگو کا متن بھی خط کے ساتھ بھجوایا گیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کی گفتگو کا متن اسد عمر کی جانب سے فراہم کیا گیا۔

عمران خان کے خط کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کا مشترکا اجلاس 29 جنوری کو ہوا جس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔

خط کے مطابق قرارداد کے ذریعے آپ سے بطور صدر انٹیلی جینس ایجنسیز، مقتدرہ کے سیاست میں کردار کا نوٹس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کا 27 جنوری کا بیان اس کی مثال ہے، گورنر کا مؤقف ہے وہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا تعین نہیں کرسکتا۔

خط کے متن میں یہ بات بھی موجود ہے کہ گورنر کے مطابق یہ کام انٹیلی جینس ایجنسیز اور اسٹیبلشمنٹ کو کرنا ہے۔

خط کے متن کے مطابق قرارداد میں آپ کی توجہ اغوا اور جھوٹے پرچوں کے اندراج کی جانب بھی مبذول کرائی گئی ہے، قرارداد میں قائدین اور کارکنان کو دی جانے والی دھمکیوں اور زیرِ حراست تشدد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔

عمران خان کے خط کے مطابق قرارداد بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے آپ سے مؤثر اقدامات کی سفارش کرتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید