• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمت عملی میں تبدیلی یا نااہلی کا خطرہ، عمران کا 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)حکومت عملی میں تبدیلی یا نااہلی کا خطرہ‘چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کی 33نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی حصہ لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سابقہ ارکان قومی اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت دی کہ سابقہ ارکان اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید