• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلی، جنگلات میں آتشزدگی سے 23افراد ہلاک، 979 زخمی

چلی(نیوزڈیسک) جنگلات میں بے قابو آتشزدگی سے 23افراد ہلاک، 979زخمی ہوگئے، آگ تاحال بے قابو ہے جس کے نتیجے میں 23افراد ہلاک اور 979زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق چلی کے جنگلات میں بھڑکنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 23افراد ہلاک اور 979زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑھتی ہوئی آگ نے حکومت کو دیگر علاقوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔چلی میں موسم گرما کی شدید لہر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے جس میں اب تک کم از کم 23افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آگ سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد نے محفوظ علاقوں میں پناہ لے لی ہے۔
یورپ سے سے مزید