• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کی جانب سے شہریار آفریدی کے اعزاز میں تقریب

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) پاکستان تحریکِ انصاف نارتھ ویسٹ کی جانب سے سابق وزیرمملکت شہریار آفریدی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں پاکستان میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے خلاف ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پشاور مسجد میں خود کش حملہ میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ کی گئی اور اظہار افسوس کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پھیلائے گئے فتنے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ کیا وجہ ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی، ناموس رسالت پر حملہ کرکے دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیرمملکت داخلہ تھا تو ہمیں بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں بہت غیر ملکی این جی اوز بغیر رجسٹریشن کام کررہی ہیں، جب انہیں رجسٹریشن کا کہا گیا تو ڈرانے اور خریدنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے 57اسلامی ملک اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کیلئے سب قربان کردیا۔ آج ہم پنجابی، بلوچی، سندھی، پشتون، کشمیری بن گئے لیکن پاکستانی نہیں بن سکے، کوئی امریکہ، انگلینڈ کی سیکورٹی کو چیلنج کرکے دکھائے لیکن پاکستان کی ہر بات کو انٹرنیشنل میڈیا پر اچھالا جاتا ہے، ایک شخص انگلستان میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کرتا ہے۔
یورپ سے سے مزید