• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آزاد کشمیر کو میرپورمیں ائرپورٹ کےقیام کی یادداشت پیش

لوٹن (شہزاد علی) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کو میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد قربان نے میرپور میں ائرپورٹ کے قیام کی یادداشت پیش کی ،مشیر صدر چوہدری حکمداد بھی اس موقع پر موجود تھے یادداشت پر لوٹن کی میرپوراور کوٹلی کی کمیونٹی کے دستخط ہیں اور اسے معروف قوم پرست کشمیری سولیسٹر صادق سبحانی نے تصدیق کیا ہے،پٹیشن میں چک ہریام پل کے دیرینہ مطالبہ کو بھی پیش کیا گیا ہے، مشیر صدر چوہدری حکمداد نے بھی صدر آزاد کشمیرکی توجہ حاجی چوہدری محمد قربان کی اس پٹیشن کی طرف مبذول کرائی، اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اوورسیز باشندوں نے آزاد کشمیر اور پاکستان کی معیشت میں زرمبادلہ کی شکل میں بھی اور ہر آفت کے وقت بھی مدد کے ذریعے کردار ادا،کیا تاہم ان کے دو دیرینہ سفری مطالبات ابھی تک حل طلب ہیں۔
یورپ سے سے مزید