• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر اعتراض نہیں، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 35 سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کے ہمراہ اتوار کو میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،سعید غنی نے کہا کہ ہمیں جماعت اسلامی کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے امیدواروں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو بھی سنا جائے، ایم کیو ایم کو عادت تھی کہ اپنی مرضی کے حلقے بنا کر الیکشن لڑتے تھے جبکہ پی پی پی نے ہمیشہ مخالفین کے بنائے ہوئے حلقوں میں الیکشن لڑا،پیپلز پارٹی کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی بھی ان انتخابات میں حصہ لے تاکہ ان کو پیپلز پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں 97 نشستوں پر کامیابی پر حیرت کا معلوم ہوسکے،انہوں نے کہا کہ آج ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اور دو بار ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے خواجہ سہیل منصور اور کراچی کی تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے آل پاکستان ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن کے رہنما فیضان راوت پی پی پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں میں ان دونوں حضرات کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وقار مہدی نے کہا کہ ان دونوں حضرات سے ہمارے پرانے مراسم ہیں اور یہ اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم سب کے ساتھ مل کر کام کرینگے، خواجہ سہیل منصور نے کہا کہ میں سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید