• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نےاقوامِ عالم سے مطالبہ ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیپلز چورنگی سے مزار قائد تک نکالی گئی یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی طارق حسن، کراچی کے صلعئ ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران بھی موجود بھی موجود تھے، ریلی میں اسکولوں کے طلباء و طالبات، اساتذۂ کرام ، کشمیری عمائدین، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی، علاوہ ازیں پیپلز پارٹی آزادکشمیر سندھ زون و کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عامر غفار لون پیپلز پارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی بند آنکھیں اور کان کھولے اور اپنی منظور شدہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام سے کیا گیا استصواب رائے کا وعدہ پورا کرے خطہ جنوبی ایشیا میں کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر سب سے دیرینہ مسئلہ ہے جو 75 برس بعد بھی حل طلب ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید