• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ KP کا قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پشاور ( نمائندہ جنگ ) پاکستا ن مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے عہدیداروں اور ذمہ داران کا صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں اجلاس ہوا ، جس میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس میں مریم نواز کے ایبٹ آباد اور پشاور کے دوروں کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی۔

مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعدمیں پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اس کے مطابق آگے بڑھا یاجائے گا۔

 انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی کی تنظیم نو پر پارٹی عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اہم خبریں سے مزید