• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی ایم پی اے برھان چانڈیو کی آمد پر ام رباب کا احتجاج

میہڑ(نامہ نگار)امہ رباب چانڈیو کے والد چچا اور دادا کے قتل کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کی میہڑ آمد پر امہ رباب چانڈیو نے اعتراض کردیا تفصیلات کے مطابق اتوار روز شام کو امہ رباب چانڈیو نے ۔ کہاہے کہ پی پی ایم پی اے برھان چانڈیو 3 افراد کی ہلاکت میں مرکزی ملزم کی طرح ملوث ہے ۔ پی پی ایم اے 50 ۔50 گارڈ لے کر آتے ہیں اور کیس کے گواہوں کو دھمکایا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم اپنے ساتھ 3۔3 پولیس موبائلوں کی پروٹوکول میں آتا ہے اور آکر شہریوں کو حراسان کر تا ہے، شہر میں ملزمان کی حمایت میں نعرے بازی کرکے گواہوں سمیت ہمیں ڈرایا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید