• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان اور اکشے کمار 19 سال بعد پھر سے ایک ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) سلمان خان اور اکشے کمار 19 سال بعدپھر سے ایک ہوگئے، دونوں اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم کیلئے ایک نئے گانے کیلئے اکٹھے ہوئے۔ گلف نیوز کے مطابق دونوں سپر اسٹارز نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر اکشے کمار کی آنے والی فلم ’سیلفی‘ کے گانے ’میں کھلاڑی‘ کے نئے ورژن کی تال پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ یہ فلم 2019کی ملیالم فلم ʼڈرائیونگ لائسنس کا ریمیک ہے اور اس میں عمران ہاشمی، ڈیانا پینٹی اور نصرت بھروچا بھی ہیں۔ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا ’’اور جب #MainKhiladi نے @beingsalmankhan کے تخیل پر قبضہ کرلیا، انہیں تال پر آنے میں بمشکل سیکنڈز لگے۔ پھر کیا بھائی... بس دھوم مچائی!!‘‘ جہاں سلمان نے کالی ٹی شرٹ اور جینز پہنی تو وہیں اکشے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ اور کارگو پینٹ میں بہت اچھے لگ رہے تھے۔ یہ ویڈیو دونوں سپر اسٹارز کے مداحوں کو خاص طور پر ماضی کی یاد دلاتی ہے جیسا کہ یہ ان کی 2004کی فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ کی یادوں کو تازہ کرتی ہے جہاں دونوں نے بچپن کے دوستوں کا کردار ادا کیا تھا۔ راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی سیلفی 24 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اہم خبریں سے مزید