• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹروں کو رشوت دینے کی سیاست برطانیہ میں، برطانوی نژاد پاکستانی امیدوار خطرے میں

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لگتا ہے کہ کرپٹ حرکتوں سے پاکستانی اسٹائل کی انتخابی مہم کے الزامات برطانیہ تک پہنچ چکے ہیں اور عدالت میں ووٹروں کو کھجوروں کی رشوت دے کر ان سے ووٹ حاصل کرنے کا مقدمہ سامنے آیا ہے۔ ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں سابق لارڈ میئر محمد افضل کو لیبر پارٹی کیلئے ووٹ حاصل کرنے کے عوض علاقے کے مسلمانوں کو کھجور پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ برمنگھم کے سابق لارڈ میئر محمد افضل نے ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے کہ برمنگھم کے لوکل الیکشن کے نتائج کو روکا جائے۔ محمد افضل برمنگھم کے سابق سٹی کونسلر ہیں اور انہوں نے ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے کہ آسٹن کے علاقے میں گزشتہ مئی کے انتخابی نتائج کو روکا جائے۔ افضل اس الیکشن میں لیبر پارٹی کی طرف سے بطور امیدوار کھڑے ہوئے تھے اور لبرل ڈیموکریٹس نے انہیں شکست دی۔
اہم خبریں سے مزید