• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفتہ رفتہ ہماری معیشت بحالی کی طرف گامزن، ہائی کمشنر سری لنکا

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کمارا نے کہا ہے کہ سری لنکا کی قوم رفتہ رفتہ اپنے ملک کی معیشت بحال کرنے میں کوشاں ہے۔ سری لنکا کے 75 ویں قومی دن کے موقع پر دئے گئے استقبالہ میں ان کا کہنا تھا کہ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین تھے۔ سری لنکا کے کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی مسائل کے کے بدترین اثرات سے نمٹنے کیلئے سری لنکا کی قوم نے بڑی قربانیاں دیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا ایک جدید صنعتی ملک بننے کی طرف گامزن ہیں اور یہاں وسیع سیاحتی مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے صدر رانل وکریما سنگاہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معیشت کی بحالی سب سے پہلی ترجیح ہے۔ سری لنکا نے گزشتہ سال سے جس بحران کا سامنا کیا ہے اس سے نکلنے میں سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔ ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان کی نئی خارجہ پالیسی میں دنیا کے تمام ممالک سے دوستی کی خواہاں ہے۔ تقریب کے شرکا جن میں اکثریت سفارتی حکام کی تھی نے تقریب میں پاکستانی معیشت کے باری میں دلچسپی سے تبادلہ خیال کیا۔ تقریب میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف سے ملاقاتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اہم خبریں سے مزید