• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، پانی کی سپلائی بند ،شہری مشکلات، پانی خریدنے پر مجبور

خیرپور (غلام عباس بھنبھرو) خیرپور میں پینے کے پانی کی سپلائی بند شہری شدیدمشکلات کا شکار ہو گئے مہنگے داموں پینے کا پانی خرید کرنے پر مجبور مساجد میں وضوع کے لیے بھی پانی نہیں شہری تنظیموں کا جامع مسجد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ، گذشتہ کئی روز سے پینے کے پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے شہر میں پینے کے پانی کی سپلائی نہ ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فیض آباد کالونی میں گذشتہ 20 روز سے واٹر سپلائی کا پانی نہیں آرہا پانی کا بحران یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ مساجد میں وضوع کے لیے بھی پانی نہیں آرہا شہری اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے مہنگے داموں پانی خرید کرنے پر مجبور ہیں شہری تنظیموں کے کارکنوں نے جامع مسجد صدیق اکبر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے کی قیادت شاہزیب الرحمان بلوچ زبیر احمد دل، منصور عالمانی ، ظفر حیدر بلوچ اور دیگر کر رہے تھے مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمے پبلک ہیلتھ کی کئی مشین و موٹریں معمولی خرابی کے باعث بند پڑی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کے بل ان کو ہر مہینے آتے ہیں بل جمع کرنے کے باوجود ان کو پینے کا پانی نہیں مل رہا۔

ملک بھر سے سے مزید