• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان قوم کیلئے اُمید کی کرن ہے، عنایت الحق شاہ سلطانپوری

راولپنڈی (جنگ نیوز) تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کا اجلاس زیر صدارت امیر شمالی پنجاب پیر سید عنایت الحق شاہ سلطان پوری ہوا۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے خواہشمند امیدواران جاوید اختر عباسی‘ چوہدری تیمور خالد‘ چوہدری رضوان یونس گجر‘ فیصل الحسن خان‘ ایڈووکیٹ سجاد اکبر عباسی اور قاضی طاہر محمود سمیت دیگر شریک تھے۔ امیر شمالی پنجاب نے خطاب میں کہا کہ 75سالوں سے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔ تحریک لبیک پاکستان قوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے جو ضمنی الیکشن میں سرپرائز دے گی۔
اسلام آباد سے مزید