• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسلا سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ٹیکسلا سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے ، سی پی او سید شہزا دندیم بخاری کی ہدایت پرپوٹھوہار ڈویژن پولیس نے تھانہ ٹیکسلا ،صدر واہ اورواہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے ،سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، اس دوران 37گھروں کی چیکنگ اور15کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف کی پڑتال کی گئی جب کہ 4 دکانوں اور انفرادی طور پر120افراد کو چیک کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید