• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، حفاظت کرینگے، راہ حق پارٹی ، مظاہرے سے خطاب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان راہ حق پارٹی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اپنی اپنی شہ رگ کی حفاظت کریں گے، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان راہ حق پارٹی اسلام آباد کے صدر مولانا جمیل اختر انقلابی،مولانا عمر وقاص،حافظ انیب فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہکشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں سے نہیں بلکہ انڈیا کی مرمت سے آزاد ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید