• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی حکام کا بہارہ کہو میں گرین لائن اور میٹرو بس سٹینڈز کا دورہ جی سکس میں تجاوزات کا صفایا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ضلعی حکام نے اتوار کو بہارہ کہو میں گرین لائن اور میٹرو بس سٹینڈز کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید بھی موجود تھے، گرین لائن میٹرو بس اور مری شٹل سروس کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے فوکل پرسنز سے بریفنگ لی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اتوار بازار جی سکس کا دورہ کیا اور انتطامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے جی سکس اتوار بازار کا معائنہ کیا، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک عملہ تعینات کیا گیا، عوام کی رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے متعدد سٹالز ہٹا دیے گئے اور تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن اتوار بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، عوام کی رسائی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے متعدد سٹالز ہٹا دیے گئے، تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا، سٹی مجسٹریٹ نے ڈی ایم اے ٹیم کے ہمراہ آبپارہ اتوار بازار میں کئے گئے انسداد تجاوزات آپریشن کی نگرانی کی۔
اسلام آباد سے مزید