• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے میں ناکام ہیں، عبداللّٰہ گل

راولپنڈی (خبر نگار) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان و کشمیر محمد عبداللہ گل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی محاذ پر اجاگر کرنے کا موثر فورم ہے تاہم اقوام متحدہ نے مسلم کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ عالمی طاقتیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے میں ناکام رہی ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کرائیں۔ یوم یکجہتی کشمیر پر انہوں نے کہا کہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم امن کیلئے خطرہ ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی تک سفارتی و اخلاقی مدد کرتا رہے گا۔
اسلام آباد سے مزید