• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری نے کشمیریوں کیلئے کوئی کردارادا نہیں کیا،  جمعیت اہلحدیث

کوئٹہ (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحديث بلوچستان کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے یوم کشمیر کی مناسبت سےکہا ہے کہ حکمرانوں میں اگر جہاد کی ہمت نہیں تو کشمیر کی جنگ سفارتی اور سیاسی محاذ پر جنگ سمجھ کر لڑی جائے،اس کے لئے جو وسائل میسر ہیں انکو استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عالمی برادری نے بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم رکوانے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا،اقوام متحدہ نے قراردادیں پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔کشمیر کی جنت نظیر وادی کشمیریوں کی ہے ، مظالم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ ہماری تمام کمزوریوں کے باجود شدید ظلم کی گھڑی میں کشمیر کے عوام آزادی کے لئے پرامید ہیں،ان کی تیسری نسل قربانیاں دے رہی ہے،ہمیں ان کے لئے جو کچھ کرنا چاہئے تھا نہیں کیا۔
کوئٹہ سے مزید