• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر عرصہ دراز سے جوں کا توں ہے، گل نواب شاہ

پشاور (وقائع نگار )نظریہ پاکستان وتھنکر فورم پاکستان کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شریک تھی سیمینار کے مہمان خصوصی لیاقت علی تبسم تھے جبکہ سیمینار میں ممتاز ماہر تعلیم ید گل نواب شاہ نے بھی شرکت کی، سیمینار میں شرکاء نے یوم کشمیر کی اہمیت ہر روشنی ڈلی اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم ید گل نواب شاہ نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر عرصہ دراز سے جوں کا توں ہے اور انڈیا کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سیمینار میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ خطہ میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ جلد از جلد حل کر کے کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی ا دلائے
پشاور سے مزید