• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال:دو او ٹی ٹیکنیشن اسٹوڈنٹ گرفتار، بھاری مقدار میں سرکاری ادویات برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال سیکورٹی عملہ نے مقامی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مار کر دو او ٹی ٹیکنیشن سٹوڈنٹ سے بھاری مقدار میں چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کرلیں۔گزشتہ روز رانا شفیق سیکورٹی گارڈ اور چوکی محرر مرتضی شیخ کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر نشتر ہسپتال قریب واقع او ٹی ٹیکنیشن سٹوڈنٹ نعمان اور رفیق کے کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا ۔تو وہاں سے بھاری مقدار میں چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد ہوئیں ہیں ۔جن کو قبضے میں لیکر مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔تاکہ قانونی کاروائی کی جاسکے۔
ملتان سے مزید