• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے واپسی پر ڈاکٹر منصور اکبرکنڈی کا استقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت معطل ہونے کے بعد اسلام آباد سے واپسی پر معطل شدہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا جامعہ زکریا میں استقبال، جامعہ زکریا کی ایمپلائز ایسوسی ایشن نے گزشتہ شب جامعہ زکریا آمد پر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کا بھرپور استقبال کرکے ان سے اظہار یکجہتی کیا، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر اور دیگر عہدے داراننے انہیں گلدستہ پیش کیا، واضح رہے کہ ایل ایل بی سکینڈل پر ایف آئی اے کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور رجسٹرار صہیب راشد خان کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا تھا۔
ملتان سے مزید