• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری قوم اظہاریکجہتی کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلزپارٹی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماوںراجہ پرویز اشرف،رانا فاروق سعید،ثمینہ پگانوالہ،شہزاد سعید چیمہ،احمد جواد فاروق رانا،چودھری اختر،میاں ایوب،فیصل میر،نیلم جبار اور نایاب جان نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے عزم و حوصلے کیساتھ کھڑی ہے۔ یہ دن ہمیں مقبوضہ وادی کے مکینوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جابرانہ تسلط سے آزادی تک خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ وادی کو کشمیریوں کی جیل بنانیوالوں کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی و اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔
لاہور سے مزید