• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کے آخری قطرہ تک کشمیریوں کی آزادی کیلئے لڑیں گے،ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ خون کی آخری بوندتک مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلئے لڑیں گے۔ نہتے کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستانیوں کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مودی ڈکٹیٹرنے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم کے پہاڑتوڑڈالے ہیں۔