• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل کالج آف آرٹس میں یوم یکجہتی کشمیر پرتقریب،پوسٹرز کی نمائش

لاہور(خبرنگار)نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے این سی اے سے باہر مال روڈ پربڑی پکچر وال بنائی گی، جبکہ ظہور الاخلاق گیلری این سی اے میں کشمیر ڈے کی مناسبت سے پوسٹرز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ این سی اے نے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لئےخصوصی ڈاکومنٹری بھی ریلیز کی۔ وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستانی کی شہ رگ ہے ۔
لاہور سے مزید