• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلستان جوہر سے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی پولیس نے گلستان جوہر سے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے گلستان جوہر سے رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والے 5 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش رقم اور سونا ڈبل کرنے کے بہانے شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ وہ گھروں میں داخل ہو کر لوگوں کو ہیپناٹائز کرکے لوٹتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید