• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 44 لاکھ کی ڈکیتی، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی


کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون میں نجی بینک کے قریب سے 44 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی، پیٹرول پمپ کے عملے سے ڈاکو 44 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کے عملے سے ڈاکو 44 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، پمپ کا عملہ موٹر سائیکل پر پیسے بینک میں جمع کروانے گیا تھا، بینک کے قریب عملے سے ڈکیتی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید