• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک لڑکی زخمی ہوگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)فشری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک لڑکی زخمی ہوگئی ، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈاکس پولیس کے مطابق واقعہ فشری کے قریب پیش آیا جہاں کمپنی سے دو لڑکیاں باہر نکلیں اس دوران ایک ملزم آیا اور اس نے وہاں موجود مریم نامی لڑکی پر فائرنگ کردی لیکن گولی اسکے ساتھ کھڑی لڑکی ثانیہ دختر شفیق کو لگی اور وہ زخمی ہوگئی ۔ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید