• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم جونگ پھر منظر عام سے غائب صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ایک بار پھر منظر عام سے غائب ہو گئے ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ میں رواں ہفتے ہونے والی پریڈ سے قبل کم جونگ کی مبینہ گمشدگی نے ایک بار پھر ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں، کم جونگ کو ایک ماہ سے عوام میں نہیں دیکھا گیا ہے

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 2014کے بعد کم جونگ کی یہ سب سے طویل گمشدگی ہے،انہوں نے تیسری بار پولی بیٹو کی ملاقات میں شرکت نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید