• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بحران پر سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش، صوبائی وزیر کی اپوزیشن کے موقف کی تائید

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں گیس بحران پر جی ڈی اے کے رکن نند کمار کی تحریک استحقاق پیش ۔ صوبائی وزیر عذرا پیچوہو نے اپوزیشن رکن کے موقف تائید کر دی ، قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے پیر کو ایم ڈی سوئی سدرن گیس کوبلاکر صوبے میں گیس بحران پر وضاحت طلب کرلی ،جی ڈی اے رکن نند کمار کی ایک غیر سرکاری قرار داد بھی پیش، وفاقی سطح پر نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو ختم کرنے کا مطالبہ۔سندھ کے لوگ کبھی بھی سندھ میں مزید صوبوں کو برادشت نہیں کریں گے، جو بھی سندھ کے صوبے پر سودے بازی کرے گا وہ غدار کہلائے گا،تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کے رکن نند کمار گوکلانی نے منگل کو ایوان کی کارروائی کے دوران صوبے میں گیس بحران پر اپنی ایک تحریک استحقاق پیش کی تھی جس پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے ایم ڈی سوئی گیس کو بلانے کی تجویز دی۔سندھ اسمبلی کا منگل کی صبح دس بجے طلب کیا جانے والا اجلاس بمشکل پون گھنٹے ہی جاری رہ سکا اور ایوان میں کورم پورا نہ ہونے پر قائم مقام اسپیکر نے ایوان کی کارروائی جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردی۔سندھ میں گیس کا بحران پر جی ڈی اے کے رکن نند کمار نے تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران پر متعلقہ ادارے جواب دینے تک کی زحمت نہیں دیتے۔
اہم خبریں سے مزید