• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا شفیع اوکاڑوی ؒ کا 40 ویں دو روزہ عرس کا آغاز آج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانیِ جماعت ِ اہلِ سنّت، عاشقِ رسول، محب ِ صحابہ و آلِ بتول، مجدد مسلکِ اہلِ سنّت حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا 40 واں سالانہ دو روزہ مرکزی عرس مبارک مولانا اوکاڑوی اکادمی (العالمی) اور گُل زارِ حبیب ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام جامع مسجد گُل زارِ حبیب، گلستانِ اوکاڑوی (سولجر بازار) میں جمعرات کو بعد نمازِ عشاء شروع ہوگا، حضرت سیدنا داتا گنج بخش اور حضرت شیرِ ربّانی شرق پوری رحمۃ اللّٰہ علیہ کے مزار مبارک سے بھیجی گئی خصوصی چادریں دس بجے شب علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی اپنے بھائیوں ڈاکٹر محمد سبحانی اوکاڑوی، صاحب زادہ حامد ربّانی اوکاڑوی اور عقیدت مندوں کے ہم راہ اپنے والدین کے مرقد مبارک پر چڑھاکر عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔ پہلی نشست میں ملک اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے علما و مشائخ خطاب کریں گے، خطیب ِ اہلِ سنّت علامہ پیر بیرسٹر سید وسیم الحسن شاہ نقوی حافظ آبادی کا خصوصی خطاب ہوگا، الخطیب کتابی سلسلہ کا سالانہ یادگاری مجلہ شائع کیا گیا ہے، متعدد دینی روحانی حلقوں اور اداروں کی طرف سے بھی ان کے مراکز میں عرس مبارک کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید