• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، آئی جی پنجاب پولیس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجا کی زیر سربراہی منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے اراکین کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نےاجلاس کو بتایا کہ انتخابات کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، صوبے میں جاری آپریشن مکمل ہونے تک تعاون مشکل ہے، چیف سیکرٹری پنجاب بتایا کہ انتخابات کے دوران ماہ رمضان آرہا ہے جس میں انتظامی افسران کو پرائس کنٹرول اور مسجدوں میں نمازیوں کیلئے سیکورٹی پر تعینات ہوتے ہیں اس لیے انتخابات کیلئے سیکورٹی فراہم کرنا مشکل ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس مختلف علاقوں میں آپریشن میں مصروف ہے جو چارسے پانچ ماہ میں مکمل ہوں گے اور لہٰذا صوبے میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو پولیس آپریشن مکمل ہونے تک کرانا ایک مشکل کام ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میانوالی میں پولیس پر حملہ کیا گیا ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے کچہ کے علاقوں میں اور پنجاب کے دیگراضلاع میں پولیس کا آپریشن جاری ہے جو چارسے پانچ ماہ میں مکمل ہو گا لہٰذا صوبے میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو پولیس آپریشن مکمل ہونے تک کرانا ایک مشکل کام ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید