• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال پہلی ششماہی، مالی خسارہ 1683 ارب، قرضوں پر سود 2573.5 ارب روپے ادا

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ ( جولائی تا دسمبر) کے دوران پاکستان کا مالی خسارہ 1683ارب46کروڑ20لاکھ روپے کے ساتھ جی ڈی پی کے 2فیصد ہو گیا ہے، چھ ماہ میں پاکستان نے قرضوں پر سود کی مد میں 2573 ارب5کروڑ روپے کی ادائیگی کی ، دفاعی امور پر 638.85ارب، ترقیاتی اخراجات اور قرض فراہمی مد میں 636.60 ارب،بیرونی قرضے 1146.84 ارب لئے، 4698ارب94کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا،بیرونی قرضے کم ادائیگیاں زیادہ کی گئیں، مجموعی اخراجات 6382ارب41کروڑ روپے اور جاری اخراجات6061ارب 21کروڑ روپے ہوئے۔ دفاعی امور پر 638ارب85کروڑ روپے ہوئے ترقیاتی اخراجات اور قرضوں کی فراہمی کی مد میں 636ارب60کروڑ روپے خرچ ہوئے ، پرائمری بیلنس889ارب58کروڑر وپے رہا جو کہ جی ڈی پی کا 1.1فیصد ہے، چھ ماہ میں پاکستان نے1146ارب84کروڑ60لاکھ روپے کے بیرونی قرضے لیے اور 1443ارب13کروڑ60لاکھ روپے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی اس طرح پاکستان نے 296ارب29کروڑ روپے کے زائد بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی اور نیٹ بیرونی قرضے منفی میں چلے گئے ہیں ۔پاکستان نے چھ ماہ میں بیرونی قرضے کم لیے اور زیادہ کی ادائیگی کی۔پاکستان نے 1979ارب75کروڑ20لاکھ روپے کے نیٹ اندرونی قرضے لیے ، وزارت خزانہ کی جانب جاری مالیاتی آپریشن کے مطابق پاکستان نے چھ ماہ میں مجموعی طور پر 4698ارب94کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا جس میں 3731ارب85کروڑ روپے ٹیکس ریونیو اور 967ارب9کروڑ روپے کے نان ٹیکس ریونیو جمع کیے ، ایف بی آر نے چھ ماہ میں 3428ارب83کروڑ90لاکھ روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا جبکہ صوبائی سطح پر 303ارب روپے ریونیو جمع کیا گیا ، ایف بی آر نے ڈائر یکٹ ٹیکسوں کی مد میں 1525ارب 65کروڑ روپے ، کسٹم نے 466ارب92کروڑ روپے ، سیلز ٹیکس 12714ارب97کروڑ روپے اور فیڈرل ایکسائز کی مد میں 164ارب 28کروڑروپے جمع کیے۔ حکومت نے چھ ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مدمیں 590ارب85کروڑ روپے خرچ ہوئے جبکہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں صرف 136ارب42کروڑر وپے خرچ کیے گئے ، وفاقی حکومت نے ریونیو وصولی میں سے صوبوں کو 1880ارب4کروڑر وپے کی منتقلی کی ، صوبہ پنجاب نے چھ ماہ میں 1097ارب 31کروڑر وپے کا ریونیو جمع کیا جس میں سے 936ارب16کروڑ 20لاکھ روپے وفاقی سے وصول ہوئےجبکہ صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 141ارب85کروڑ روپے جمع کیے گئے ، صوبہ سند ھ نے 639ارب19کرورر وپے کا مجموعی ریونیو جمع کیا جس میں سے 469ارب18کروڑ روپے وفاق سے وصول ہوئے اور 130 ارب17کروڑ روپے صوبائی ٹیکسوں کی مد میں جمع کیے گئے ۔ صوبہ خیبرپختونخوا نے 372ارب43کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا جس میں سے 314ارب12کروڑ50لاکھ روپے وفاق سے وصول کیے جبکہ 20ارب54کروڑ روپے صوبائی ٹیکس کی مد میں جمع کیے۔ بلوچستان نے 184ارب13کروڑ روپے کا ریونیو جمع کیا جس میں 160ارب56کروڑ روپے وفاق سے وصول کیے اور 10ارب44کروڑ روپے صوبائی ٹیکسو ں کی مد میں جمع کیے گئے

اہم خبریں سے مزید