• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امراض قلب، انسولین، کینسر، ڈپریشن و دیگر ادویات کی شدید قلت

کراچی (پی پی آئی)ملک بھرمیں امراض قلب‘انسولین، کینسر اور ڈپریشن کی ادویات کی شدید قلت دیکھی جا رہی ہے

اس سلسلے میں میڈیکل اسٹورز والوں کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی سپلائی نہیں کی جارہی۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ میڈیسن کا خام مال دستیاب نہیں جس کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں مشکلات ہے۔

 لوگوں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس بی کی ویکسین، انسولین اور آنکھوں کے قطرے بھی نہیں مل رہے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دل کے مریضوں کیلئے ہیپرین کی قلت ہے جبکہ ڈائریا کی دوائی حتیٰ کے زخموں پر لگانے والی پائیوڈین تک مارکیٹ میں بآسانی دستیاب نہیں۔

اہم خبریں سے مزید