• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ، پی اے سی نے نادرا سے غیرملکی و افغانوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاک افغان بارڈر سے ڈالر سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں،پی اے سی نے نادراسےغیرملکی وافغانوں کاریکارڈطلب کرلیا،کمیٹی نے کہا کہ افغانی دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں ، افغانیوں کوشناختی کارڈاجراءومنسوخی ،نادرااہلکاروں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جائیں ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ افغانی پاکستان میں دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں کمیٹی نے نادرا سے غیر ملکیوں اور افغانیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا،چیئرمین نادرا نے کہا کہ غیر ملکیوں اور افغانیوں کیلئے شناختی کارڈ کا حصول مشکل کر دیا ہے ، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ ،سی ڈی اے اور میٹرو کارپوریشن اسلام اباد کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا شریک نہ ہوئے جس پر چیئرمین نے برہمی کا اظہار کیااورکہا کہ اداروں کے سربراہان اگر اجلاس میں نہیں آسکتے تو عہدے چھوڑ دیں،سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم نے کہا سب کو آنا چاہئے،ممبر کمیٹی شیخ روحیل اصغر نے کہا انہوں نے سوئی نادرن بورڈ کی چیئرپرسن کے حوالے سے اعتراض اٹھایا تھا لیکن اس پر سیکرٹری پٹرولیم نے غلط بیانی سے کام لیا چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایس این جی پی ایل بورڈ کی چیئر پرسن کی تعیناتی غیر قانونی طور پر کی گئی، پی اے سی نے سوئی نادرن بورڈ کی چیئر پرسن روحی خان کو انکے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی،روحیل اصغر نے کہا ایک ادارہ لوگوں کی کالزٹیپ کرتا ہے ادارے سے ملازمین کی تفصیلات منگوائیں۔

اہم خبریں سے مزید