• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمن آباد، ماڈل ٹاؤن گارڈن ٹاؤن اور اسلام پورہ میں 20 لاکھ کے ڈاکے

لاہور (کرائم رپورٹر) سمن آباد میں ڈاکو نواز کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ19 روپے ،زیوارات ، ماڈل ٹاون میں عمر سے 5لاکھ40 ہزار ،پرائز بانڈ اور زیوارات ،گارڈن ٹاون میں ندیم و فیملی سے 5 لاکھ 80 ہزار زیورات اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکو اختر سے 3 لاکھ و موبائل فون، مصطفی ٹاون سے ڈاکو جمیل و فیملی سے 4 لاکھ 60 ہزار روپے و زیورات، باغبانپورہ میںمحمد رفیق حبیب محمد رفیق اپنی تنخواہ لیکرپیدل گھر جا رہا تھاکہ ڈاکوؤں نے میٹرو اورینج ٹرین سٹیشن منٹ سٹاپ کے پاس 18ہزار روپے اور موبائل لے لیا اور اسے اپنے موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا تاکہ یہ شور نہ کرکے اور اسے ڈیرہ گجراں کے قریب ایک ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔تاہم پولیس تاحال مقدمہ درج نہیں کر سکی۔ڈیفنس بی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو غلام دستگیر اور فیملی سے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیوارات ، گلشن راوی میں شعیب اور فیملی سے 1لاکھ 50ہزار و زیوارات ،شالیمار میں اظہر سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 4 لاکھ 58ہزار روپے ، ملت پارک میں وقار سے 3 لاکھ 65ہزار موبائل فون اور نشتر کالونی سے مقبول سے6 لاکھ 25ہزار ، زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور گارڈن ٹاون، سبزہ زار، ڈیفنس، اچھرہ، جنوبی چھاونی نواب ٹاون، مسلم ٹاون اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ ،باٹا پور، مصطفی ٹاون، مزنگ، ہنجروال، جوہر ٹاون، چوہنگ اور یکی گیٹ سے موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔
لاہور سے مزید