• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے کا کیس، عمران کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں زیر سماعت مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرنے سے متعلق متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست کا قابل سماعت ہونا بھی ایک ایشو ہے،اگر درخواست قابل سماعت ہوئی تو پھر میرٹس پر دلائل سنیں گے۔جمعرات کو چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ میں سماعت کے دوران درخواست گزار محمد ساجد کی جانب سے وکیل سلمان بٹ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید