• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ن لیگ

لاہور (خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدرملک سیف الملوک کھوکھر ،سینئر نائب صدر غزالی سلیم بٹ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ہیں، میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت ملکی معیشت کو ٹریک پر لانے کے لئے سر توڑ کوشش کررہی ہے ۔گزشتہ روز کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کے لئے تیارہے اور ہر حلقے میں الیکشن کے دوران امیدوارمیدان میں اتاریں گے۔ ایک سابق وزیر اعظم جب اپنے ہی ملک کے خلاف گھٹیا پروپیگنڈہ کرے گا تو پھر ایسے میں ملک کو کسی اور دشمن کی ضرورت ہی نہیں ، بہت جلد ملک نہ صرف معاشی بحران سے نکل آئے گا بلکہ عوام کو بھی مہنگائی سے ریلیف ملے گا، جلد شیر کی گونج سب کو سنائی دے گی۔ایک بیان میں لیگی رہنما رانا آصف حسین ڈیال نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب زمان پارک میں پڑا پڑا ہی منجمد ہو جائے گا ۔
لاہور سے مزید