• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سرکار مداخلت کیس، عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست مسترد، آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز) کارسرکار مداخلت کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، جسٹس جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دےد یں گے، عمران خان ویڈیو میں پیدل چلتے نظر آئے، ۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت سے متعلق کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے 15 فروری کیلئے طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی جبکہ عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید