اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہتک عزت کے کیس میں جرح کرنے پر خواجہ آصف کے وکیل کی تعریف کی۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں خواجہ آصف کے وکیل کی جانب سے جرح مکمل کرنے کے بعد عمران خان نے ان کی تعریف کی اور وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیس اچھا لڑا،کیس تھا ہی نہیں،آپ نے کیس بنا دیا، میں آپ کو ہائر کرنے کے بارے میں آئندہ سوچوں گا۔اس دوران عمران خان نے جج سے مکالمہ کیا کہ شوکت خانم اسپتال سب سے بڑا خیراتی ادارہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا خیرات اکٹھا کرنے والا شخص ہوں، مجھ پر خواجہ آصف کے الزامات بے بنیاد ہیں، خیرات پر شبہ پیدا کردیں تو ڈونیشن ختم ہوجاتی ہے، میں شوکت خانم اسپتال کو بچانا چاہتاہوں، تحریک انصاف واحد جماعت ہےجو ڈونیشن پر چلتی ہے۔