• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار اور عمران ہاشمی کا ممبئی میٹرو میں ڈانس، مداح حیران

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی نے اپنی نئی فلم ’سیلفی‘ کے پروموشن کے لیے ممبئی میٹرو میں سفر کرکے تمام مسافروں کو حیران کردیا۔

اکشے کمار اور عمران ہاشمی آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’سیلفی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں حال ہی میں دونوں اداکاروں نے فلم کی پروموشن کے لیے اپنی ممبئی میٹرو کا انتخاب کیا۔

دونوں اداکار ماسک پہنے اپنی سیکیورٹی کے ساتھ میٹرو میں داخل ہوئے، کچھ دیر تک مسافروں کے درمیان بیٹھے رہے لیکن کسی بھی مسافر نے ان دونوں کو منہ پر ماسک ہونے کی وجہ سے نہیں پہچانا۔

جیسے ہی دونوں نے اپنے ماسک اتارے تو مسافر اُنہیں اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اکشے کمار اور عمران ہاشمی نے اپنی فلم کے ہٹ گانے ’میں کھلاڑی‘ پر میٹرو میں مسافروں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔ 

دونوں اداکاروں کی میٹرو میں مسافروں کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکاروں اور مسافروں کو ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے جبکہ کچھ مسافروں کو اپنے پسندیدہ اداکاروں کی اپنے درمیان میٹرو میں موجودگی کے خوشگوار لمحے کی اپنے فون سے ویڈیوز بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر اکشے کمار نے سرمئی رنگ کی سوئیٹ پینٹ اور شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کی ٹوپی جبکہ عمران ہاشمی نے گرے رنگ کی شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کے ڈینم کے ساتھ سبز رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ فلم ’سیلفی‘ ایک ملیالم فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ہندی ری میک ہے جوکہ 24 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید