پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بچے لندن جائیں اور لوگوں کے بچے جیل بھریں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے جیل بھرو تحریک کی قیادت کریں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ جیل بھریں یا کوئی اور تحریک چلائیں ایسا الیکشن نہیں ہوگا جو عمران خان کی خواہش پوری کرے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ایسا بزدل آدمی جس کے اپنے بچے لندن میں ہیں وہ کیا جیل بھرے گا؟